عاطف اسلم کی آواز کا جادو ،اذان سن کر ہندو مداح نے اسلام قبول کرنے کی خواہش کر دی

image

گلوکار عاطف اسلم کی میٹھی آواز میں دی جانے والی اذان نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مداحوں پر رقت طاری کی بلکہ ان کے غیر مسلم پرستاروں پر بھی سحر طاری کر دیا۔

کورونا وائرس سے نجات پانے کے لئے گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان میں مقررہ اوقات کے علاوہ بھی اذانیں دینے کا سلسلہ جاری ہے اور خدا سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کی جارہی ہے۔ گلوکار عاطف اسلم نے بھی دو روز قبل سوشل میڈیا پر اذان کی ویڈیو شئیر کی۔ عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں دی جانے والی اذان نے سننے والوں پر رقت طاری کردی اور لوگوں نے انہیں بے حد سراہا۔

تاہم عاطف اسلم کی اذان دینے والی ویڈیو کی تعریف کرنے والوں میں نہ صرف ان کے مسلمان مداح ہی شامل نہیں تھے کئی غیر مسلم مداحوں نے بھی عاطف اسلم کی آواز میں دی جانے والی اذان کو سنا اور انہیں خوب سراہا ۔ یوٹیوب پر عاطف اسلم کی آواز میں اذان کو اب تک دنیا بھر سے لاکھوں لوگ سن چکے ہیں اور ہزاروں نے اس پر تبصرے کئے۔

نکیت پراجاپتی نامی ایک ہندو مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں ہندو ہوں لیکن مجھے اسلام بہت پسند ہے اور میں اسلام مذہب میں داخل ہونا چاہتا ہوں۔ انکیت کے اس تبصرے کو لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے سراہا اور انہیں قران کو دل سے پڑھنے اور سمجھنے کے مشورے بھی دئے۔

اس کے علاوہ عاطف اسلم کے مداحوں نے کمنٹ پر ان کے اذان دینے پر بھرپور تعریفیں کیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.