معروف گلوکار محسن رضا خان المعروف بنی 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
گلوکار کے دوست شفاعت علی کے مطابق بنی کی تدفین کا وقت تاحال طے نہیں کیا گیا، ان کے بیٹے لندن میں مقیم ہیں، ان کی آمد یا اجازت کے بعد تدفین کا فیصلہ ہوگا۔
مرحوم کی خواہش تھی کہ انہیں کراچی کے گزری قبرستان میں والد کی قبر کے ساتھ دفن کیا جائے۔
بنی نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں ’’دیوانہ‘‘، ’’آ بھی جا‘‘ اور ’’بھنگڑا از کنگ‘‘ جیسے مقبول گیتوں سے شہرت حاصل کی، تاہم ’’دل میں تم، ہونٹوں پہ تم، آنکھوں میں جانِ جاں‘‘ ان کی سب سے بڑی پہچان بن گیا۔