116 حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ کر پورٹو ریکو کی جینیفر بیریٹو مس یونیورس بن گئیں

image

پورٹو ریکو کی 27 سالہ جینیفر بیریٹو مس یونیورس 2026 کا تاج جیت گئیں، 116 ممالک کی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ کر تاریخ رقم کردی۔

مس یونیورس 2026 کے مقابلے میں پورٹو ریکو کی نمائندگی کرنے والی 27 سالہ جینیفر بیریٹو نے میدان مار لیا۔ وہ 2001 کے بعد اپنے ملک کے لیے یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری خاتون ہیں۔ کامیابی کے بعد انہیں 3 ہزار 150 ہیروں سے مزین قیمتی تاج پہنایا گیا۔

جینیفر بیریٹو شادی شدہ اور 7 سالہ بیٹی کی والدہ ہیں۔ انہیں مس یونیورس کا تاج جیتنے والی پہلی ماں قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نفسیات اور کلینیکل سوشل ورک میں ماسٹرز کیا ہے اور ذہنی صحت کے فروغ کو اپنی مہم کا بنیادی موضوع بنایا ہے۔

مس یونیورس 2026 کا تاج بھی اپنی منفرد تیاری کے باعث توجہ کا مرکز بن گیا۔ ’دی ریڈیئنس آف این ایٹرنل لیگیسی‘ نامی اس تاج میں 18 قیراط سفید سونے اور 3 ہزار 150 ہیروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ تاج میں نصب تین مرکزی قیمتی پتھر تنظیم کے ماضی، حال اور مستقبل کی علامت ہیں۔ تاہم یہ تاج مستقل طور پر فاتح کی ملکیت نہیں ہوگا بلکہ ایک سال بعد اگلی فاتح کے حوالے کردیا جائے گا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جینیفر بیریٹو کو مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے پر ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر کی یکمشت انعامی رقم ملے گی، جبکہ 12 ماہ تک ہر ماہ 50 ہزار ڈالر معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ یوں سالانہ ماہانہ معاوضہ 6 لاکھ ڈالر بنتا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مس یونیورس کے لیے تیار کیے گئے تاج کو ’دی ریڈیئنس آف این ایٹرنل لیگیسی‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کا مطلب ’لازوال ورثے کی چمک‘ ہے۔

ہسپانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جینیفر کو ڈھائی لاکھ ڈالر نقد انعام اور ماہانہ 50 ہزار ڈالر معاوضہ ملے گا، یوں ایک سال میں مجموعی رقم ساڑھے 8 لاکھ ڈالر بنتی ہے، تاہم مس یونیورس تنظیم نے ان اعدادوشمار کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

اس کے علاوہ انہیں نیویارک میں پُرتعیش اپارٹمنٹ، دنیا بھر میں مفت فضائی سفر، ہوٹلوں میں قیام، فیشن ڈیزائنرز، اسٹائلسٹس، میک اپ آرٹسٹس، صحت اور غذائی ماہرین کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی، جبکہ وہ ایک سال تک مختلف عالمی، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔

فاتح کو ایک سال کے لیے نیویارک میں لگژری اپارٹمنٹ میں رہائش بھی فراہم کی جائے گی، جبکہ بین الاقوامی دوروں کے دوران فضائی سفر، ہوٹل اور دیگر اخراجات بھی تنظیم برداشت کرے گی۔

اس کے علاوہ جینیفر کو فیشن ڈیزائنرز، اسٹائلسٹس، میک اپ آرٹسٹس اور صحت و غذائیت کے ماہرین کی خدمات حاصل ہوں گی۔

یوں مس یونیورس 2026 کا تاج جیتنے کے ساتھ جینیفر بیریٹو کو بھاری مالی انعام، شاہانہ رہائش اور بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US