’’بے شک نکاح میں سکون بھی ہے، برکت بھی اور اللہ کی رضا بھی‘‘، عمر شہزاد کا خوبصورت پیغام دل جیت گیا

image

معروف پاکستانی اداکار و ماڈل عمر شہزاد نے اپنے مقبول ڈرامے ’اسوہ‘ کے اختتام پر نکاح کی خوبصورتی اور اہمیت سے متعلق ایک دل چھو لینے والا پیغام شیئر کیا، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر ڈرامے کے آخری منظر کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ قرآن پاک کی تلاوت کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی اسوہ نہایت توجہ سے تلاوت سن رہی ہیں۔

عمر شہزاد نے لکھا کہ اسوہ کا سفر ایک خوبصورت پیغام اور بے شمار جذبات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ انہوں نے ڈرامے کو محبت دینے والے ناظرین اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سب کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا بھی کی۔

اس مقبول ڈرامے کی ہر قسط نے تقریباً 70 لاکھ ویوز حاصل کیے جبکہ آخری قسط کو محض دو گھنٹوں میں 20 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا۔ عمر شہزاد اور سامعہ شمشاد کی جوڑی بھی ناظرین میں خاصی مقبول رہی۔

ڈرامے کے خوشگوار اختتام، نکاح کے مقدس رشتے کی خوبصورت عکاسی اور عمر شہزاد کی آواز میں قرآن پاک کی تلاوت نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

واضح رہے کہ عمر شہزاد نے فروری 2025 میں شانزے لودھی سے شادی کی تھی اور حال ہی میں دونوں والدین بھی بنے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US