کورونا وائرس: ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت کا ردِعمل سامنے آ گیا

image

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی ہے کہ نئی دہلی کی جانب سے ملیریا کی دوا کلوروکوین کی برآمد پر پابندی ہٹا دی ہے۔

امریکی صدر نے بھارت کو یہ دھمکی دی تھی کہ ہائڈروکسی کلوروکوئن دوا (جو ملیریا کی دوا ہے) کی کھیپ امریکہ نہ بھیجنے پر جوابی کارروائی کریں گے۔

اس سے متعلق برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارت مذکورہ ملیریا کی دوا خاصی بڑی مقدار میں بناتا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائڈروکسی کلوروکوئن کو کورونا کے خلاف جنگ میں گیم چینجر قرار دیا تھا۔

یاد رہے امریکی صدر ٹرمپ کا ہمیشہ سے ہی یہ ماننا تھا کہ ملیریا کی دوا کورونا کے خلاف گیم چینجر ہو سکتی ہے۔

تاہم ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کو کورونا کی زیرِ تجربہ دوائیں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو مہیا کرنے کی ہدایت کر دی۔ وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے بتایا کہ 2 امریکی کمپنیوں نے وائرس کا توڑ نکالا ہے، ان سے فوری لندن رابطہ کرنے کا کہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس تجویز پر عمل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.