نامور گلوکار ہارون نے بھی اس لاک ڈاؤن میں شادی کرلی۔ شادی کی تقریب سادگی سے اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میں دولہا اوردلہن دونوں نے ایک ہی رنگ کا لباس پہنا ہے۔ ہارون نے سفید کُرتے پاجامے کے اوپر گولڈن ویسٹ کوٹ زیب تن کیا جبکہ دلہن نے گولڈن وائٹ فراک زیب تن کیا ہے۔ ساتھ ہی ہلکا میک اپ اور پھولوں سے سجی جیولری پہنی ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار ہارون نے 47 کی عمر میں فروا نامی لڑکی سے شادی کی ہے ، شادی کی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں نے ہی شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے نوبیاہتا جوڑے کو نیک تمنا، خواہشات کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔