ایک خاتون کا لفٹ استعمال کرنا سب کو مہنگا پڑ گیا۔۔۔ 71 افراد کو کورونا وائرس کا شکار بنا دیا

ایک فرد سے دوسرے فرد میں کورونا وائرس کی منتقلی پر یقین کرنا اب کچھ زیادہ مشکل نہیں ہے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون نے اپنی لاعلمی میں کم از کم 71 دیگر افراد کو اس وائرس کا شکار بنادیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون 19 مارچ کو امریکہ سے واپس چین کے صوبے ہیلونگجیانگ میں اپنے گھر واپس اس وقت لوٹی تھیں جب اس کے علاقے میں کووڈ 19 کے نئے کیسز 8 دن سے رپورٹ نہیں ہوئے تھے۔

تاہم طبی جریدے جرنل ایمرجنگ انفیکشیز ڈیزیز میں اس کیس کی تفصیلات شائع ہوئیں جن کے مطابق اس خاتون جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، میں بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں بلکہ وائرس کا ٹیسٹ بھی منفی رہا تھا، مگر اس نے خود کو گھر تک محدود کرلیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا کہ اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت میں اس نے اکیلے لفٹ کو استعمال کیا تھا، جس کے بعد اس نیچے کی منزل میں موجود ایک پڑوسی نے اس لفٹ کو استعمال کیا۔ 29 مارچ کو اس پڑوسی کی ماں اور ماں کا بوائے فرینڈ فلیٹ میں اس سے ملنے آئے اور لوگوں کے ایک گروپ کی ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔

2 اپریل کو اس گروپ میں سے ایک کو فالج کا سامنا ہوا اور اسپتال لے جایا گیا، تاہم اس وقت امریکا سے آنے والی خاتون سے اس کوئی واضح تعلق نظر نہیں آیا تھا بلکہ اس مریض کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی نہیں ہوا تھا۔

طبی ماہرین نے دریافت کیا کہ امریکہ سے آنے والی خاتون نے اپنی عمارت کی لفٹ کو وائرس سے آلودہ کردیا تھا اور نچلی منزل کی پڑوسی لفٹ استعمال کرنے پر وائرس کا شکار ہوئی۔

اس پڑوسی نے آگے اپنی ماں اور بوائے فرینڈ کو کووڈ 19 کا شکار بنایا اور پھر فالج کے مریض اور اس کے 2 بیٹوں تک بھی اس بیماری کو پھیلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق فالج کے مریض کو 6 اپریل کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا مگر اس دوران مریض اور اس کے بیٹوں نے پہلے اسپتال میں 28 افراد یہاں تک کہ 5 نرسوں اور ایک ڈاکٹر کو وبائی مرض کا شکار بنایا جبکہ دوسرے اسپتال میں مزید 20 افراد تک وائرس کو پہنچایا۔

ماہرین نے دریافت کیا کہ اس عمارت میں ایک خاتون حال ہی میں بیرون ملک سے آئی ہے تو اس کا ایک بار پھر ٹیسٹ ہوا اور اس بار اینٹی باڈیز کو دریافت کیا گیا جس سے عندیہ ملا کہ وہ پہلے کووڈ 19 کا شکار رہ چکی ہے۔

چینی محققین کا کہنا ہے کہ یہ خاتون کووڈ 19 کا بغیر علامات والا کیس تھی جس سے خارج ہونے والے وائرس نے لفٹ کی سطح کو آلودہ کیا اور نچلی منزل کی پڑوسی اس کا شکار ہوئی اور پھر یہ سلسلہ آگے چلتا گیا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

1181