کراچی سمیت پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے کب سے کھل رہے ہیں؟ بڑا اعلان کردیا گیا

image

کورونا وائرس کی وجہ سے فروری سے اب تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔ اور اس حوالے سے وزیر تعلیم ودیگر اسکول مالکان نے ہزاروں تاریخیں واضح کیں مگر عمل درآمد نہ ہوسکا لیکن اب آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے اگلے ماہ یعنی ۱۵ اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ: کراچی سمیت ملک کے تمام نجی سرکاری اداروں کو کھول دیا جائیگا کیونکہ تعلیمی اداروں کے بند ہونے سے بچوں کی پڑھائی کا نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ: کورونا کسی حد تک کم ہوگیا ہے اور کیسز بھی کنٹرول ہوگئے ہیں۔ حکومت سے بھی ہم نے مذاکرات بھی کیے لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی مگر اب تمام ایس او پیز کے تحت ہم نے اسکولوں کو کھولنے کا برملا اعلان کردیا ہے۔۔

حکومت کو عندیہ دیتے ہوئے آل پاکستان پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ: اگر ہمارے اداروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ہم ملین مارچ کریں گے اور تحریک بھی چلائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 15 سمتبر سے کھولے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.