کیا 15 ستمبر سے تمام تعلیمی اِدارے کھول دئے جائیں گے؟

image

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے مطابق مرحلہ وار کھولنے کی سفارش کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت محکمۂ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے اور جاری کردہ ایس او پیز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ سفارشات کے مطابق 15 ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے ایک ساتھ نہ کھولے جائیں، بلکہ تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولے جائیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کمیٹی سفارشات کے مطابق 15 ستمبر سے کلاس نہم سے اوپر کی کلاسز کو کھولا جائے، کلاس 6 سے 8 تک 21 ستمبر اور پری پرائمری سے 5 تک کلاس کو 28 ستمبر سے کھولا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تعلیمی اداروں کے حوالے سے 7 ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس کے بعد ہی کوئی حتمی اعلان کریں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts