بھارت کو ایک بار پھر عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا

اسلام آباد: (16 ستمبر 2020) بھارت کو ایک بار پھر عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سیکیورٹی ایڈوائزر اجلاس میں بھارت کا پاکستان کےنئے سیاسی نقشے پراعتراض مسترد کر دیا گیا۔

بھارت کو ایک بار پھر عالمی ہزیمت کا سامنا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کےرکن ممالک کےسیکیورٹی ایڈوائزراجلاس میں بھارت کاپاکستان کےنئے سیاسی نقشے پراعتراض مسترد کر دیا گیا۔ بھارتی قومی سلامتی مشیراجیت دوول کا پاکستان اور میزبان روس کے نمائندوں کے خطاب کا بائیکاٹ بھی کام نہ آیا۔

مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کہتے ہیں کل بھارت کو دنیا کے سامنے رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کا نقشہ واضح طور پراجلاس میں دکھایا گیا۔ اجیت ڈوول نے روس کے قومی سلامتی کے مشیر کی تقریر بھی نہ سنی۔ ہمارا نقطہ نظر واضح تھا اور روس نے اس کی تائید کی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

76