کہاں گئے وہ دعوے کہ عوام پر خرچ کریں گے؟ شہباز شریف کا سوال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی ادویات کی قیمتوں میں 262 فیصد اضافے کی شدید مذمت اور واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج وفاق کی جانب سے ادویات کی مقررہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس پر قائد خزب اختلاف کی جانب سے برہمیکا اظہار کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ نالائقی، بدنیتی اور بدعنوانی کی بڑی بھاری قیمت ہے جو بدقسمتی سے عوام روزانہ کی بنیاد پر چکا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے کینسر کے مریضوں کی مفت ادویات تک بند کردیں، مفت علاج، ٹیسٹ اور دوائی سے غریب عوام کو محروم کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی عروج پر ہے، بجلی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عوام کی جیب پر روز ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، 500 فیصد ادویات کی قیمتوں میں پہلے بھی اضافہ ہوچکا ہے اور اب چینی، آٹا، خوراک کے بعد دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کا بم ایک بار پھر عوام پر پھینکا گیا ہے۔

میاں صاحب نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ غریب مریضوں کے خلاف دہشت گردی کے مترادف ہے اس لئے حکومت مریضوں پر ظلم بند کرے اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات اسکینڈل میں اربوں روپے کمانے والے وزیر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

47