کراچی کے کئی علاقوں سے 60گھنٹوں سے بجلی غائب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گیس کے کم پریشر کی وجہ سے کراچی میں بجلی کی بندش کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ کا ڈھکوسلا ختم ہونےکے بعد اب کراچی بجلی کےلئے نوگو ایریا بن گیا۔نیو کراچی، لیاری، کھارادر، اور لانڈھی، ملیر سمیت جن علاقوں میں بجلی چوری یا بل بھرنے میں تاخیر ہوتی ہے، وہاں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔رات رات بھر بجلی غائب کی جانے لگی، لیاقت آباد سی ون ایریا کا عالم یہ ہے کہ گزشتہ 60 گھنٹوں سے بجلی بند ہے۔لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 6 گھنٹے سے زائد تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ ان میں ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس،گارڈن ویسٹ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کم گیس پریشر کے باعث 400 میگاواٹ بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔دوسری جانب سوئی سدرن نے بھی سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور جمعرات کی صبح کھلنے والے گیس پمپس اب جمعہ کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

26