سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔۔۔ ایک بار پھر اِضافہ

image

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

حالیہ اِضافے کے بعد فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتیں بالترتیب 1 لاکھ 14 ہزار 962 اور 98 ہزار 844 روپے پر پہنچ گئیں۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روزعالمی مارکیٹ میں سونا 1912 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 190 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 400 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

Gold Rates
About the Author:

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.