ڈالر کا ریٹ پھر تبدیل! قیمت میں اچانک کتنی کمی ہوگئی؟

image

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز میں ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تبدیلی دیکھنے میں آئی۔

انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی صبح سے ہی مثبت رجحان نظر آ رہا ہے جس پر کاروباری افراد نے بھی اطمینان کا سانس لیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 159 روپے 95 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 39 ہزار 863 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں 307 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 40 ہزار کی حد عبور کر گیا، 100 انڈیکس اس وقت 40 ہزار 170 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔

کرنسیوں کے ریٹ جاننے کے لئے لِنک پر کِلک کریں۔

Currency Rates


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.