شوبز سے کنارہ کشی کے بعد حمزہ علی عباسی آج کل کیا کر رہے ہیں؟ خود ہی بتا دیا

image

شوبز سے کنارہ کشی کے بعد حمزہ علی عباسی آج کل سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو دکھائی دے رہے ہیں۔ آئے دن اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتے رہتے ہیں جن سے ان کے مداح بھی کافی خوش نظر آتے ہیں۔

تاہم حال ہی میں حمزہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں بتایا کہ وہ آج کل کیا کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک کتاب لکھ رہے ہیں۔ حمزہ نے ٹوئٹ میں تحریر کیا کہ ''وہ ابھی اپنی کتاب لکھنے کے عمل میں ہیں جو کہ خالق کائنات سے متعلق ہو گی''۔

حمزہ علی عباسی نے مزید لکھا کہ ''انشاءاللہ امید ہے کہ ان کی کتاب جون 2021 تک مکمل ہو جائے گی''۔

تاہم انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ ''کتاب لکھنے کی وجہ سے وہ کچھ دنوں تک سوشل میڈیا سے دور رہیں گے''۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts