پاکستان کے مشہور سوشل میڈیا اسٹارز ربیکا اور حسین ترین نے حال ہی میں اپنی شادی کی سلامیوں کے لفافے کھول کر مداحوں کے ساتھ رقم شیئر کر دی۔
وی لاگ میں جوڑے نے بتایا کہ انہیں مجموعی طور پر 5 لاکھ 18 ہزار روپے کی نقد سلامی ملی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ربیکا اور حسین نے دانش تیمور، اقراء کنول، عریب پرویز، معاذ صفدر، ڈاکٹر مدیحہ، شہیر اور دیگر دوستوں کی دی گئی سلامیاں کھولیں۔
ربیکا حسین نے بتایا کہ ڈاکٹر مدیحہ اور احسن نے 20 ہزار، کشف اور لاریب نے 20 ہزار، معاذ صفدر نے 300 ڈالر، شہیر نے 25 ہزار، جبکہ اقراء اور عریب نے ایک ایک لاکھ روپے دیے۔ دانش تیمور کے لفافے میں 5، 5 ہزار کے کئی نوٹ شامل تھے، تاہم اس کی مکمل رقم ظاہر نہیں کی گئی۔
ربیکا اور حسین اپنی روزمرہ وی لاگز اور مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہیں۔ ربیکا حسین کے انسٹاگرام پر 63 لاکھ، یوٹیوب پر 30 لاکھ سبسکرائبرز اور ٹک ٹاک پر 1 کروڑ 13 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، جبکہ حسین ترین کے انسٹاگرام پر 19 لاکھ اور یوٹیوب پر 12 لاکھ سبسکرائبرز موجود ہیں۔
شادی کی تقریب میں نہ صرف قریبی رشتہ دار بلکہ مشہور سوشل میڈیا شخصیات اور اداکار بھی شریک ہوئے، جنہوں نے جوڑے کو مبارکباد دی اور دل کھول کر سلامی پیش کی۔