بھارتی فلم 'دھریندر ‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی لگ گئی

image

پاکستانی عوام اور خلیجی ممالک کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی فلم 'دھریندر' کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان میں نمائش سے روک دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ فلم میں پاکستان کے خلاف تعصب پر مبنی مواد پیش کرنے پر کیا گیا۔ فلم کی خلیجی ممالک میں ریلیز کے لیے درخواست دی گئی تھی جسے مسترد کر دیا گیا اور فلم کو کسی بھی خلیجی ملک میں نمائش سے روکنے کا حکم جاری کیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی فلموں کو مشرق وسطیٰ میں پاکستان مخالف مواد کی وجہ سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بھارتی فلموں پر اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US