سردیوں کے موسم میں گھٹنوں، انگلیوں اور دیگر جوڑوں میں اکڑن ایک عام مسئلہ ہے، کیونکہ سردی خون کی گردش کو سست کر دیتی ہے اور پٹھے اکڑ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس موسم میں جوڑوں کی خصوصی دیکھ بھال ضروری ہے اور چھوٹی روزمرہ تبدیلیاں اور گھریلو علاج اس مسئلے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
ایک آسان اور مؤثر گھریلو نسخہ تیار کرنے کے لیے صرف تین چیزیں درکار ہیں سونٹھ، دارچینی اور شہد۔ اس نسخے کو درج ذیل طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔سونٹھ اور دارچینی کو 10 گرام لے کر پیس لیں۔اس پاؤڈر کو ہر دو دن میں دو مرتبہ آدھا چمچ شہد کے ساتھ نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
ماہرین کے مطابق یہ نسخہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جنہیں سردی زیادہ لگتی ہے اور جو کھانسی، ہڈیوں اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں۔ یہ طریقہ نہ صرف آسان ہے بلکہ بغیر کسی دوا کے بھی جوڑوں کی حفاظت کرتا ہے۔یہ نسخہ سردیوں میں گھٹنوں اور جوڑوں کی صحت برقرار رکھنے کے لیے ایک قدرتی اور مؤثر حل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔