اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو اس وقت سامنے آئی جب اداکارہ فضا علی نے ندا یاسر کے ایک بیان کے خلاف تنقیدی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو تیزی سے وائرل ہوئی۔
یاسر نواز نے اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے اہلیہ ندا یاسر کا دفاع کیا اور فضا علی سے معاملہ ختم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ندا یاسر سے یہ بات غیر ارادی طور پر کہی گئی تھی اور اس پر انہیں مزید تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں۔
واضح رہے کہ ندا یاسر ڈلیوری رائڈرز سے متعلق اپنے بیان پر پہلے ہی معذرت کر چکی ہیں۔ اس کے باوجود یہ معاملہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے جہاں صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جہاں کچھ صارفین فضا علی کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں، وہیں بڑی تعداد میں مداح یاسر نواز کی جانب سے اہلیہ کے حق میں آواز اٹھانے کو سراہ رہے ہیں۔