دنیا بھر کے 9 ایسے چہرے جو ہنستے ہوئے بالکل تبدیل ہوگئے۔۔۔ تصاویر دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

مسکراہٹ محض چہرے کے تاثرات ہی نہیں بلکہ آپ کے دل کا حال بیان کرتی ہے۔ کسی بھی شخص کی مسکراہٹ سے ہم یہ پتہ لگا سکتے ہیں کہ وہ اندر سے کس قدر خوش ہے۔ کہتے ہیں کہ جب ایک چھوٹی سی مسکراہٹ آپ کی ایک تصویر کو اچھا کر سکتی ہے تو پھر ہنسی پوری زندگی کو کتنا بہترین بنا سکتی ہے، یہ آپ سمجھ سکتے ہیں۔

کچھ چہرے ہنستے ہوئے ایسے لگتے ہیں کہ جیسے مسکراہٹ ان ہی کیلئے بنی ہو۔ ہماری مسکراہٹ دوسروں کے لیے خوشی کا باعث بھی بن سکتی ہے، جی ہاں! اگر آپ کو یقین نہیں آرہا تو نیچے دی گئی تصاویر ملاحظہ کیجیے۔

1) بنگال کا ایک بچہ

فوٹوگرافر نے کیا خوب تصویر لی! اس بچہ کو آپ دیکھ سکتے ہیں، اس کی آنکھیں اس کے ساتھ مسکرا رہی ہیں۔ فوٹوگرافر نے یہ تصویر اس وقت لی جب اسکول کے بعد یہ بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنے میں مصروف تھا۔

2) کشمیر کی بچی

آہ! ہلکی اور معصوم سی مسکراہٹ کے ساتھ کس طرح پورا چہرہ تبدیل ہوتا ہے، اس بچی نے بتا دیا۔ البتہ اس کی آنکھیں اس کے اندر کے موسم کی مکمل عکاسی کر رہی ہیں۔ مسکراہٹ کے ساتھ شرارت بھی اس کی آنکھوں سے باخوبی دیکھی جا سکتی ہے۔

3) چین سے لڑکی کی تصویر

چشمہ پہنے یہ لڑکی آنکھوں سے سب کچھ کہہ رہی ہے۔ مسکراہٹ کس طرح چہرے کو بدل رہی ہے، یہ باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

4) افریقہ سے ایک بندے کی تصویر

کیمرے کی آنکھ کو دیکھ کر مسکرانے والے بندے کی تصویر میں کس طرح تبدیلی آئی، دیکھیں۔

5) لداخ

شرمیلی اور معصوم سی اس بچی کا تعلق پہاڑی علاقے لداخ سے ہے۔ فوٹوگرافر نے اس کی خوبصورتی کو بالکل صحیح طرح سے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

6) راجھستان سے ایک تصویر

بھارتی ریاست راجھستان سے ایک خوبصورت تصویر، جس میں مسکراہٹ آنکھوں سے بیان ہے۔

7) گجرات سے ایک بچی کی تصویر

یہ بچی یوں تو بہت گندے حلیے میں ہے لیکن مسکراہٹ سے کس طرح اس کا معصوم چہرہ تبدیل ہوا، یہ ہم دیکھ ہی سکتے ہیں۔

8) نائروبی کی یہ بچی

کینیا کے شہر نائروبی سے تعلق رکھنے والی یہ خوبصورت بچی اور اس کی مسکراہٹ ایسی ہے کہ کئی لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لے۔

9) نوبرا سے ایک آدمی کی تصویر

نوبرا وادی سے اس بندے کی یہ تصویر ایک بہترین مثال ہے، کہ کس طرح آپ کی تصویر مسکراہٹ کے ساتھ بہترین اور بالکل تبدیل ہوسکتی ہے۔

٭ اِس اسٹوری کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں کرنا نہ بھولیں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.