دنیا کے غیر محفوظ اور خطرناک ممالک میں پاکستان کونسے نمبر پر ؟

image

2021 میں کون سے ممالک محفوظ ہیں اور کون سے غیر محفوظ؟ سالِ نو کے لئے دنیا کے خطر ناک اور محفوظ ممالک کہ فہرست جاری، پاکستان ہائی سیکیورٹی رسک کے دوسرے درجے پر۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال 2021 کے لئے دنیا بھر کے محفوظ ترین اور غیر محفوظ ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے سب سے خطر ناک اور غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں شام، لیبیا، افغانستان، سنٹرل افریقن ری پبلک اور عراق پہلے پانچ نمبروں پر ہیں، جبکہ سوئٹزرلینڈ، ناروے،گرین لینڈ، فِن لینڈ، سلووینیا اور ڈنمارک کو دنیا کے پُر امن اور محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں اوّل درجے پر شامل کیا گیا ہے۔

نقشے کی صورت میں جاری کردہ اس فہرست میں پانچ درجے رکھے گئے ہیں جن میں دوسرے نمبر کے درجے پر پاکستان کا نام ہائی سیکیورٹی رسک والے ممالک میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ بھارت کو سیکیورٹی رِسک کے تیسرے درجے میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس فہرست کے زریعے سیاحوں سمیت دنیا بھر کے سفر کرنے والوں کو بتایا گیا ہے کہ ان کے لئے کون سا ملک محفوظ اور کونسا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.