کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں کچرہ دان کے قریب سے گزرتی بس دھماکے کا نشانہ بن گئی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ بس میں کو بھی نقصان پہنچا ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں  پیٹرول پمپ کے ساتھ ایک کچرہ دان میں اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں سے ایک لوکل بس گذررہی تھی۔دھماکے سے بس کو جزوی نقصان پہنچا اور دھماکاخیز مواد لگنےسے بس کا کنڈیکٹر محمد سلیم اور ایک مسافر اکبر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کا تھا جس میں5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

37