کویت میں ملازمین پر نئی پابندیاں‌ عائد کر دی گئیں

image

کویت کی حکومت کی نئی حکمتِ عملی، نجی شعبوں کے ملازمین پر پابندیاں عائد کر دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کی حکومت نے نجی شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، اس حوالے سے کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کیا جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبوں میں کام کرنے والے تمام کارکنان جن کے پاس ڈپلومہ یا اس سے اعلیٰ سطح کی تعلیمی قابلیت ہے انہیں رہائش منتقلی یا اقامہ تجدید سے قبل اپنی ڈگری منظور کروانا ہوگی۔

بلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی سروس کے بعد طریقہ کار الیکٹرنک ہو جائے گا جس کے ذریعے ملازم کو کمپنی کی فائل حاصل کرنے کے لیے منظور شدہ نمبر حاصل کرنا ہوں گے اور پھر انہیں بینک کو فراہم کرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریزیڈنسی منتقلی کے لیے نجی کمپنی کو بینک کو ایک فائل فراہم کرنا ہوگی جس پر ملازم کا رجسٹرڈ نمبر اور تخواہوں کی تفصیلات درج ہوں گی، جس کہ بعد یہ تمام دستاویزات اتھارٹی کے پاس پہنچ جائیں گی اور وہ خود کار طریقے سے پے رول کو دیکھ سکے گی۔

تاہم کویت میں پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی جانب سے پیش کیے جانے والے نئے طریقۂ کار کو غیر ضروری قرار دیا جا رہا ہے مگر کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے فائدہ بھی ہوگا، کسی کی غیر موجودگی میں رہائشی کی منتقلی یا اقامہ تجدید کے کام میں تاخیر نہیں ہوگی۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.