محمد بن زیدالنہیان کی نجی دورے پر پاکستان آمد

فوٹو: ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی ولی عہد محمد بن زید النہیان کے ہمراہ بحرین کے فرمارواں حماد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ بھی پاکستان کے نجی دورے پر پہنچے ہیں۔

دونوں عرب رہنما پاکستان میں قیام کے دوران بلوچستان کے علاقوں میں تلور کا شکار کریں گے۔ عرب رہنماؤں کے دورہ پاکستان کے دوران سرکاری سطح پر کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں وفاقی حکومت نے بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ اور ان کے خاندان کے دیگر 5افراد کو بین الاقوامی سطح پر محفوظ نایاب پرندے تلور کے شکار کے خصوصی اجازت نامے جاری کیے تھے۔

ان اجازت ناموں کے جاری ہونے سے کچھ دن قبل دسمبر میں ہی متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے 11افراد تلور کے شکار کی غرض سے بلوچستان کے ضلع چاغی پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ عرب شکاریوں کی جانب سے تلور کے شکار کے باعث دنیا میں اس نایاب پرندے تلور کی تعداد میں کمی آئی ہے، جسے نہ صرف عالمی تحفظ کے مختلف کنونشنز کے تحت تحفظ حاصل ہے بلکہ مقامی وائڈ لائف پروٹیکشن قوانین کے تحت اس کے شکار پر پابندی عائد ہے۔

یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ پاکستانی شہریوں کو تلور کے شکار کی اجازت نہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

173