کراچی ٹیسٹ: دوسرے روز کا پہلا سیشن پاکستان کے نام

فوٹو: اے ایف پی

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 4 وکٹوں پر 104 رنز بنا لیے جبکہ مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 116 رنز درکار ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 33 رنز 4 کھلاڑیوں کے نقصان سے بقیہ اننگز شروع کی۔ پہلے سیشن کے اختتام پر قومی ٹیم نے اسکور بغیر کسی نقصان کے اسکور 104 رنز تک پہنچا دیا۔

اظہر علی 38 اور  فواد عالم 39 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ کے پہلے روز عمران بٹ 9، عابد علی 4، کپتان بابر اعظم 7 اور شاھین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم 220 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ ایڈن مارکرم نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے۔ یاسر شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پچ رپورٹ

سابق کپتان وسیم اکرم نے بتایا کہ پچ پر گھانس نہیں ہے بلکہ بالکل فلیٹ ہے۔ میچ میں کم سے کم دو اسپنرز کو شامل کیا جانا چاہیئے۔ اگلے پانچ روز تک کراچی کا موسم خشک اور سرد رہے گا، بارش کا امکان نہیں۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، محمد رضوان، حسن علی، فواد عالم، شاھین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، نعمان علی، یاسر شاہ۔

جنوبی افریقہ

کپتان کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسی، رسی وین ڈیر ڈوسن، ٹیمبا باوما، جارج لنڈے، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، انرچ نورٹی، لنگی


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

97