شارک ہے یا انسان کا بچہ۔۔۔۔ حیران کر دینے والی مچھلی کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ لگ گئی

image

شارک کا بچہ مگر شکل انسان جیسی، انڈونیشیا میں ماہی گیر کو عجیب مچھلی مِل گئی۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں مچھلیوں کے شکار کے دوران ماہی گیر کو انسانی شکل سے مماثلت رکھنے والا شارک کا بچہ مل گیا۔

48 سالہ ماہی گیر عبداللہ کا کہنا ہے کہ اس نے 21 فروری کو سمندر میں شکار کے دوران شارک پکڑی تھی اور اگلے روز جب اس شارک کا پیٹ کاٹا گیا تو اس میں شارک کے 3 بچے موجود تھے تاہم ان میں ایک بچے کی شکل انسانی شکل سے مشابہت رکھتی ہے اور دیگر دو شارک کی شکل جیسے ہی ہیں۔

انسانی شکل سے مشابہت رکھنے والےاس شارک کے بچے کی خبر اتنی تیزی سے پھیل گئی کہ لوگوں کی بڑی تعداد جوق در جوق اسے دیکھنے کے لیے آ رہی ہے۔

ماہی گیر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ ان سے یہ شارک کا بچہ بھاری قیمت پر خریدنے کی مانگ کر رہے ہیں، لیکن عبداللّٰہ اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ان کا کہنا ہے کہ ''میں اسے اپنے پاس محفوظ رکھوں گا کیونکہ یہ میرے لیے خوش قسمتی کا سبب بن سکتا ہے''۔

واضح رہے کہ اس شارک کے بچے کا چہرے انسانی بچے کے چہرے سے اس قدر مماثلت رکھتا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لئے جمع ہو رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.