سپریم کورٹ کاوکلاء کے تمام غیر قانونی چیمبرز گرانے کا حکم

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) سپریم کورٹ نے اسلام آباد بار کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے وکلا سے فٹ بال گراؤنڈ فوری خالی کرانے کا حکم دیتے ہوئے تمام غیر قانونی چیمبرز گرانے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ کس بنیاد پر غیر قانونی چیمبرز کو برقرار رہنے دیں ؟ وکلاء کا فٹبال گراؤنڈ پر کوئی حق دعوی نہیں، جس نے پریکٹس کرنی ہے اپنا دفتر کہیں اور بنا لے۔ وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ فٹبال گراؤنڈ پر کئی عدالتیں بھی بنی ہوئی ہیں۔

 جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جو عدالتیں گراؤنڈ کی زمین پر بنی ہوئی ہیں وہ بھی مسمار کر دیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کسی غیر قانونی کام کو جواز کیسے فراہم کر دیں ؟ کسی غیر قانونی کام کو جواز کیسے فراہم کر دیں ؟ حامد خان صاحب دو ماہ میں گراؤنڈ خالی کریں ؟ حامد خان نے کہا کہ ہائیکورٹ کی نئی بلڈنگ میں منتقل ہونے تک کا وقت دیں۔ جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ اتنا لمبا وقت نہیں دے سکتے۔یاد رہے سپریم کورٹ نے غیر قانونی چیمبرز مسمار کرنے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے وکلاء کی متبادل جگہ ملنے تک وقت دینے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

34