ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی، جانیں پاکستانی کتنے روپے کا ہو گیا؟

image

ڈالر کی قیمت سال کی تقریباً سب سے کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 28 پیسے کی کمی ہوئی ہے اور وہ اس وقت 156.71 پر فروخت ہو رہا ہے۔

تاہم گذشتہ برس 9 مارچ کو ڈالر کی قیمت 156.58 روپے تھی جس کے بعد وہ اپنی بلند ترین سطح 168.43 تک پہنچا جبکہ اگست 2020 سے موجود دنوں تک ڈالر کی قدر 7 فیصد کم ہوئی ہے۔

دیگر کرنسیوں کے ریٹ جاننے کے لئے لِنک پر کِلک کریں۔ Currency Rates


About the Author:

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.