چیف جسٹس آج کراچی میں اہم کیسزکی سماعت کریںگے

فائل فوٹو

چيف جسٹس گلزار احمد آج سپريم کورٹ کراچی رجسٹری ميں اہم کيسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

کراچی رجسٹری میں تجاوزات اور سرکلر ریلوے سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ ، چیف سیکریٹری اور ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کيے گئے ہيں۔

دوسری جانب چائنہ کٹنگ، رفاعی پلاٹوں پر قبضہ، تجاوزات آپریشن کیس بھی سماعت کیلئے مقرر ہے۔ 3 رکنی بینچ کثیرالمنزلہ عمارتوں، ہل پارک تجاوزات کیسز کی بھی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس کی آمد سے قبل ہی گجر نالے کے متاثرین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد اپنے کیسز میں اضاف کی طلب کیلئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر جمع ہوگئی۔

کراچی رجسٹری کے باہر ٹیچرز بھی بڑی تعداد میں احتجاج میں شریک ہیں۔ احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے ایک مرد ٹیچر کو دھکا دیا گیا ، جس پر وہ غصے میں آگئے۔ معاملے کی نزاکت دیکھتے ہوئے سینیر پولیس افسر نے مذکورہ ٹیچر کے پاس جا کر بات کی اور معاملہ رفع دفع کرایا۔

واضح رہے کہ کراچی رجسٹری کے باہر احتجاج کرنے والے یہ کنٹریکٹ ٹیچرز ہیں، جنہیں گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔

اہم مقدمات کی سماعت اور ممکنہ احتجاج کے پیش نظر عدالت کے باہر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اہل کاروں کو کراچی رجسٹری کے اطراف میں بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

50