وزیر اعظم نے نوشہرہ میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے جلوزئی نوشہرہ میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر نوشہرہ پہنچے جہاں انہوں نے جلوزئی میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ سستے فلیٹس کا منصوبہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ہو گا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی ہیں۔

معاون اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خیبرٹیچنگ اسپتال پشاور میں نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیراعظم پشاور میں درہ آدم خیل روڈ کا افتتاح بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: 

خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں وزیراعظم عمران خان نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ ہے۔ بی آر ٹی سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بی آر ٹی پشاور کا ٹریک 27 کلو میٹر طویل ہے۔ بی آر ٹی منصوبے پر میرے کچھ تحفظات تھے۔ پرویز خٹک کو بی آر ٹی منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بی آر ٹی پر میرے تحفظات غلط تھے پرویز خٹک آپ ٹھیک تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

23