ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو بڑے شہروں کو بند کرنا پڑے گا، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باعث پابندیوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ابھی بڑے شہر بند نہیں کیے جارہے ہیں لیکن کورونا کی تیسری لہر کے دوران احتیاط دیکھنےمیں نہیں آئی ہے۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے ایس اوپیز پر عمل نہیں کیا گیا تو بڑے شہروں کو بند کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آکسیجن کی طلب خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی نظرآرہی ہے جبکہ ملک میں ایک حدتک آکسیجن پروڈیوس کی جاتی ہے۔

اسد عمر نے بتایا ہے کہ ملک میں آکسیجن جتنی پروڈیوس کی جاتی ہے اسکا 90 فیصد تک ہم استعمال کرچکے ہیں اور وینٹی لیٹرز کا استعمال بھی 80 فیصد سے زیادہ کیا جاچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں رواں ہفتے ہوئیں ہیں جبکہ کراچی میں کورونا کیسز کی 13 اور حیدرآباد میں 14 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ بھی کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ کوروناکی صورتحال انتہائی سنگین ہے اس لئے عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

32