کیا آپ عمران خان کے ساتھ موجود ان دو مشہور شخصیات کو پہچان سکتے ہیں؟

image

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ماضی کی یاد گار تصویریں آئے روز سوشل میڈیا پر شئیر کی جاتی ہیں۔ ان کی تصاویر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔ عمران خان خود بھی اپنی ماضی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔

لیکن اس بار عمران خان نے نہین بلکہ شوبز کی مشہور اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے وزیراعظم عمران خان اور اپنے والد کی دوستی کے حوالے سے ایک سنہری یاد تصویر کے صورت میں شیئر کی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ماضی کی ایک تصویر جاری کی جس میں عمران خان کو تو پہلی ہی نظر میں پہچان لیا گیا لیکن باقی دو شخصیات پہچان میں نہیں آرہیں۔

نادیہ جمیل نے بتایا کہ تصویر میں ان کے والد ، اور ان کے والد کے بہترین دوست عمران خان اور اصغر بھائی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں لکھا گیا کہ انہیں آج بھی یاد ہے کہ جب والد میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو کس طرح عمران خان ان کی مدد کو پہنچے اور دوستی کا فرض نبھایا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ یہ بھی نہیں بھول سکتیں کہ جب وہ نوعمر تھیں اور نا سمجھی میں کسی دوست سے شادی کرنے والی تھیں، تب مجھے اس اقدام سے کیسے روکا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts