جہیز لاکھوں کا لیتے ہیں اور حق مہر میں لڑکی کو ۔۔ اداکار نعمان اعجاز نے لاکھوں کا جہیز لینے والوں کو کھری کھری سنا دی

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار نعمان اعجاز اکثر اپنے بیانات اور انسٹاگرام پر اسٹوریز شئیر کرنے لکے حوالے سے خبروں میں رہتے ہیں۔

اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے کچھ دیر قبل انسٹاگرام اسٹوری شئیر کی گئی تھی جو اب انہوں نے ڈیلیٹ کر دی۔

اسٹوری میں اداکار نے لکھا تھا کہ جہیز لاکھوں کا لیتے ہیں اور حق مہر شرعی۔

انہوں نے آگے لکھا حالانکہ حق مہر کی شریعت میں کوئی حد نہیں ہوتی بلکہ یہ تو لڑکی کا فیصلہ ہوتا ہے اور اس بیچاری کو معلوم ہی نہیں ہوتا۔

اداکار کی جانب سے مزید اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا گیا کہ باہر بیٹھے مولوی صاحب اور اہلخانہ خود ہی حق مہر کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔

فنکار نعمان اعجاز کی اس پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے ان کنواری لڑکیوں کی حمایت میں یہ اسٹوری پوسٹ شئیر کی جن کی شادیاں جہیز کی ادائیگی کے باعث نہیں ہوپاتیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.