ماہرہ خان کو 41 سال کی عمر میں ’بوڑھی خاتون‘ کہنا ٹی وی چینل کو مہنگا پڑ گیا

image

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی خبر کے بعد ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ان کی عمر کے حوالے سے استعمال کیے گئے الفاظ نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی دوسری حمل کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کا تجربہ ان کے لیے 24 سال کی عمر کے مقابلے میں جسمانی اور جذباتی طور پر مختلف ہے۔

اسی موضوع پر ایک ٹی وی پروگرام میں طبی ماہرین کے ساتھ زیادہ عمر میں حمل کے حوالے سے گفتگو کی گئی، تاہم پروگرام میں ماہرہ خان کے لیے ’بوڑھی خاتون‘ کی اصطلاح استعمال کی گئی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ کسی 41 سالہ خاتون کے لیے اس طرح کی اصطلاح استعمال کرنا مناسب نہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ اگر خاتون صحت مند ہے تو 40 سال کی عمر کو بڑھاپا قرار دینا درست نہیں، جبکہ ایک اور خاتون نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی 41 سال کی عمر میں قدرتی طور پر حاملہ ہوئی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US