میرے گھر میں سونے سے بنی چیزیں بھی ہیں اور ۔۔ جانیے شاہ رخ اور گوری کے اس 200 کروڑ کے شاندار گھر میں کیا کیا ہے؟

image

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ کسی تعارف کے محتاج نہیں اور فلم اسٹار کے مداح ان کی اہلیہ سے بھی واقف ہیں جن کا گوری خان ہے۔شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی 25 اکتوبر 1990 میں ہوئی اور آج بھی ان کی جوڑی جوان اور متحرک دکھائی دیتی ہے۔

جیسا کہ شاہ رخ خان کا گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے اور مداح ان کے گھر کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کرتے ہیں کیونکہ یہ ان کی شاہ رخ کے ساتھ محبت ہے۔

اور مداحوں کی اس خواہش کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پورا کر دیا۔ جی ہاں! گوری خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا فیسبک بالخصوص یوٹیوب پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں اپنے گھر کا وزٹ کرواتی ہیں اور دیکھنے والے ان کے خوبصرت گھر کو دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔

خیال رہے شاہ رخ کے گھر کا نام منت ہے جو اس سے قبل ولا ویانا کے نام سے پکارا جاتا تھا ،ایک ویب سائٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے یہ گھر 2001 میں یہ خریدا جو کہ 2،446 مربع میٹر کا ہے جس کی قیمت 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

تو آیئے شاہ رخ خان اور گوری خان کے عالیشان گھر منت پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

سپر اسٹار شاہ رخ خان کے گھر کا ٹیرس بہت پر سکون ہے اور ان کی اہلیہ کے مطابق وہ ان کے لیے ایک خوشبخت جگہ ہے جہاں وہ اکثر براجمان ہوتی ہیں۔ منت کے ٹیرس پر دلکش پودے بھی رکھے گئے ہیں جو گھر کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہیں۔

گوری خان کا کہنا ہے کہ وہاں رکھے گئے پودے اچھی انرجی فراہم کرتے ہیں۔

منت میں موجود باغیچہ بھی ان کے لیے ایک انتہائی اہم جگہ ہے جو انہیں اپنے بچوں کا بچپن یاد دلاتا ہے جہاں وہ کبھی کھیلا کرتے ہوں گے۔

گھر میں موجود سیڑھیوں سے اوپر چلتے ہوئے آئیں تو وہاں شروعات میں ایک کمرہ آتا ہے وہ شاہ رخ خان اور گوری خان کا بیڈروم ہے۔ ان کے بیڈ روم کا دروازہ گہرے براؤن رنگ کا ہے۔ کمرے میں سفید سنگ مرمر کا فرش ہے۔

شاہ رخ خان کے گھر منت میں ان کے سب سے چھوٹے بیٹے ابراہم خان کا کمرہ بھی موجود ہے جو رنگ برنگی دیواروں اور کھلونوں سے بھرا ہوا ہے۔

گوری خان نے ایک انٹرویو میں کہا ، "مجھے غیر جانبدار رنگوں اور چمڑے جیسے کلاسک مواد بہت پسند ہیں جو گزرتے وقت کے ساتھ بہتر نظر آتے ہیں۔ گوری خان کے گھر منت میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں سونے سے ڈیزائن کردہ جوتوں اور چپلوں کی ریک فلور موجود ہے جو انتہائی دلکش ہے۔

اس کے علاوہ تین دہائیوں سے فلمی صنعت میں کام کرنے کی وجہ سے یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ شاہ رخ خان کے گھروں میں فلموں کے لئے ایک خاص جگہ موجود ہے یعنی ذاتی ہون تھیٹر ہے۔

مزید تصاویر ملاحظہ کیجیے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.