یہ اپنی حفاظت کے لیے انڈوں کا استعمال کرتی ہیں۔۔ جانیے یہ 5 مشہور شخصیات کون سے منفرد ٹوٹکوں کا استعمال کرتی ہیں؟

image

ویسے تو اکثر لوگ بری نظر سے بچنے کے لیے اور اپنے حفاظت کے لیے مختلف طریقے اور ٹوٹکے آزماتے ہیں۔ کوئی پتھر اپنے پاس رکھتا ہے تو کوئی کثرت سے پڑھائی کرتا ہے۔

لیکن ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ آنکھ کا نشان اور انڈوں سے بری نظر کو دور بھگانے کی کوشش کرتے ہیں یا حفاظت کرتے ہیں۔

عمران خان:

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے ہاتھ میں ایک تسبیح رکھتے ہیں جس پر مسلسل کچھ پڑھ رہے ہوتے ہیں۔

خان صاحب کا یہ وظیفہ انہیں دشمن پر حاوی ہونے میں، خطرات سے نمٹنے میں اور حفاظت کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

سلمان خان:

مشہور بھارتی اداکار سلمان خان ویسے تو کافی مشہور ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سلمان ایک ایسا بریسلٹ اپنے ہاتھ میں پہنتے ہیں جس میں فروزاں پتھر نسب ہوتا ہے۔

یہ پتھر نہ صرف کافی مہنگا ہوتا ہے بلکہ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ پتھر آپ کی زندگی پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

مریم نواز شریف:

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز ویسے تو اپنی حفاظت کرنا جانتی ہیں مگر جلسے جلوس میں وہ امام ضامن پہنتی ہیں، جلسے جلوسوں میں جہاں لاتعداد لوگ موجود ہوتے ہیں وہیں کئی خطرات بھی موجود ہوتے ہیں، ایسے میں امام ضامن کو حفاظتی حسار کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، اکثر لوگوں کا ماننا ہے کہ بری نظر سے بچاؤ میں امام ضامن کار آمد ہو سکتا ہے۔

شلپا شیٹھی:

شلپا شیٹھی بھارتی فلمی دنیا کا ایک معروف نام ہے۔ شلپا شیٹھی بھی اپنے ہاتھ میں ایک لاکٹ پہنے رکھتی ہیں، اس لاکٹ میں آنکھ کا نشان موجود ہوتا ہے جسے نظر سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اکثر لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ آنکھ والا نشان بری نظر اور بری چیزوں سے حفاظت کرتا ہے۔

شلپا شیٹھی بھی اپنی حفاظت کے لیے اس آنکھ کے نشان کا استعمال کرتی ہیں۔

مریم اورنگزیب:

مریم اورنگزیب پاکستان مسلم لیگ ن کی ایک اہم رہنما ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی، اس ویڈیو میں مریم کی والدہ مریم کی حفاظت کے لیے انڈوں کو ان کے سر تا پیر لگا رہی ہیں یہ عمل وہ کئی مرتبہ دہرا رہی ہیں۔

اکثر لوگ اس عمل کا استعمال بری نظر اور بری چیزوں کے خلاف کرتے ہیں۔ یہ دیسی ٹوٹکا مریم کی والدہ بھی استعمال کرتی ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.