اہم خبر:کامیڈین عمر شريف کا علاج بيرون ملک ہوگا

ذیل میں اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

کامیڈین عمر شريف کا علاج بيرون ملک ہوگا۔ سندھ حکومت نےعلاج کيلئے چار کروڑ روپے جاری کر دیئے۔ ایئرایمبولینس کا بندوبست بھي کرديا۔ عمر شريف کی يادداشت بالکل ٹھيک اور طبيعت بہت بہتر ہے۔ سوشل ميڈيا پر غلط خبريں نہ پھيلائی جائيں۔ اہليہ زرين غزل کی سما کے پروگرام سات سے آٹھ ميں بات چيت۔

ملک ميں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری۔ ايک دن ميں مزيد تہتر مريض جان سے گئے۔ مجموعی اموات چھبيس ہزار نو سو اڑتيس ہوگئی۔ دو ہزار سات سو چودہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کيسز کی شرح چار اعشاريہ سات ۔۔ آٹھ فيصد رہی۔

جو ویکسین نہیں لگوائے گا، پابندیوں کی زد میں آئے گا۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر کا اعلان۔ ویکسی نیشن لگوانے والوں کے لیے پہلے سے لگی۔ پابندیوں میں نرمی ۔۔۔ کم کیسز والے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اٹھارہ اضلاع کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری۔ تعلیمی ادارے پچاس فیصد حاضری کے ساتھ سولہ ستمبر سے کھولنے کا فيصلہ ۔۔۔ ویکسینیٹڈ دو سو افراد کو ان ڈور شادی اور دیگر تقریبات میں شرکت کی اجازت ۔۔۔ کھلی جگہ پر چار سو افراد بھی شریک ہوسکتے ہیں ۔۔۔ بازاروں کا وقت رات دس بجے تک کردیا گیا ۔۔۔ لاہور ۔۔ فیصل آباد ۔۔ ملتان ۔۔ سرگودھا ۔۔ گجرات اور بنوں میں پابندیاں برقرار۔

پیٹروليم مصنوعات کی قيمتوں ميں دس روپے تک اضافے کا خدشہ۔ اوگرا نے سمري حکومت کو بھجوادی۔ پیٹرول ایک روپیہ فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دس روپے تک مہنگا کرنے کی تجویز۔ کیا وزیراعظم عوام کو ریلیف دلوائیں گے۔ قوم کی نظريں وزیراعظم ہاؤس پر لگ گئيں۔

کراچی والو تيار رہو۔ سورج آج بھی آنکھيں دکھائے گا۔ محکمہ موسميات کے مطابق پارہ چاليس تک جائے گا۔ سترہ ستمبر کی شام سے نیا مون سون سسٹم بارش برسائے گا۔

پاک فوج دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کے لیے ہروقت تیار ۔۔۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا پنوعاقل کا دورہ ۔۔۔ جوانوں کی جنگی تیاریوں ۔۔۔ تربیتی معیار اور جذبے کو سراہا ۔۔۔ فیلڈ فائرنگ رینج صالح پٹ میں تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا ۔۔۔ آرمي چيف نے وطن کے لیے قربانی دینے والے سپاہی حزب اللہ شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔

وطن کو دشمن کے کارندوں سے پاک کرنے کا مشن ۔۔۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن۔ دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ايس پی آر کے مطابق دہشت گرد فورسز سے فائرنگ کے تبادلے ميں مارے گئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ و بارود بھی برآمد۔ مزيد تخريب کاروں کی تلاش کا آپريشن جاری۔

افغان سرزمين کو کسی ملک کے خلاف لانچنگ پيڈ نہيں بننے ديں گے۔ کوئی ہمارے اندرونی معاملات ميں مداخلت نہ کرے۔ افغان وزير خارجہ امير خان متقی کی پريس کانفرنس۔ کہا امداد دينے پر پاکستان اور قطر کے شکر گزار ہيں۔ دنیا سے اپیل ہے کہ افغانستان کیلئے انتشار والی پالیسی نہ اپنائے۔

القاعدہ جلد امريکا پر ايک حملہ کرے گی۔ ڈائريکٹر ڈيفنس انٹيلی جنس ايجنسی نے خدشہ ظاہر کرديا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

128