اچانک جہاز کا ٹائر پھٹ گیا اور پھر ۔۔ جانیے طیارے کے ساتھ کیا ہوا؟

image

گزشتہ روز لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارے کا ٹائر پھٹ جانے کے سبب اسے رن وے سے ہٹانا دشوار ہوگیا تھا۔

لیکن اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طیارے کو رن وے سے ہٹانے کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔

لاہور سے بحرین جانے والے طیارے کا ٹائر پھٹنے کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا تھا۔

رن وے پر کارگو جہاز کے ٹائر پھٹنے کا واقعہ گزشتہ روز شام ساڑھے 7 بجے پیش آیا تھا۔

بتایا گیا کہ جہاز میں سامان بھرا ہونے کی وجہ سے ٹائر تبدیل نہ کیے جا سکے، سامان اور جہاز کا وزن زیادہ ہونے سے طیارے کو ہٹانے میں دشواری کا سامنا تھا۔

واضح رہے کہ فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث رات دیر تک لاہور جانے والی پروازوں کو اسلام آباد، کراچی، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان بھیج دیا گیا تھا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.