شاہ رخ خان نےگرفتار بیٹےکو خصوصی بیرک میں منتقل کردیا

image

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے 14 اکتوبر کو آریان جیل کے قرنطینہ سیل سے نکال کر عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ انہیں سیکیورٹی خدشات پر خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں انہیں اپنے والدین شاہ رخ اور گوری خان سے بھی ملنے نہیں دیا جا رہا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی سے گووا جانے والے ایک بحری جہاز پر چھاپہ مارکر منشیات برآمد کی تھی۔ اس جہاز پر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود تھے جنہیں پوچھ تاچھ کے بعد چھاپے کے اگلے روز یعنی 3 اکتوبر کو گرفتار کیا گیاتھا۔ آریان خان اس وقت ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ہیں۔

این سی بی کی جانب سے کروز پارٹی منشیات کیس میں اب تک 18 مرد اور2 خواتین سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کو دیگر قیدیوں سے الگ بیرکوں میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ممبئی کی خصوصی عدالت میں آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی،جہاں جج نے ‏وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.