کیا آپ کے موبائل میں بھی صاف آواز نہیں آرہی؟ جانیں موبائل کے اسپیکر کو صاف کرنے کے آسان طریقے

image

ہر کسی کے پاس موبائل فون تو ہوتا ہی ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ایک اسٹیج وہ آتی ہے جہاں موبائل پر سنی جانی والی کالز یا گونوں کی آواز بہت کم آتی ہے۔

اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہوتا ہے کہ آپ کا موبائل خراب ہوگیا ہے اور آپ کو نئے موبائل کی ضرورت ہے بلکہ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کو اپنے موبائل کے اسپیکرز صاف کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کی صفائی کے لئے آپ توتھ پک، کاٹن بڈ یا پھر صاف کپڑا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنے فون کی مرمت اور اس کے اسپیکر کی صفائی شروع کرنے سے پہلے ، آپ کو متعدد قواعد سے نمٹنے کی ضرورت ہے جن کی تعمیل لازمی ہے۔

ضروری ہے کہ فون کو جلدی کے بغیر صاف کریں ، احتیاط سے سارے کام انجام دے رہے ہیں۔

ٹوتھ برش:

اسپیکر کو صاف کرنے کے لئے آپ کو بس ایک پرانے اور غیر ضروری ٹوتھ برش لینے کی ضرورت ہے اور اس کو آرام سے اطمینان کے ساتھ استعمال کرتے ہعئے اسپیکر کی سٖائی کرنی ہے۔

ٹوتھ پک:

اندرونی حصوں اور ننھی جالیوں کو صاف کرنے کے لیے ٹوتھ پک کا استعمال ہلکے ہاتھوں سے کریں۔

ریشم کا کپڑا:

ایک فلالین کا صاف ستھرا ٹکڑا بھی اپنے بیگ میں رکھیں، جس طرح چشمے کو نرم کپڑے سے بار بار صاف کرکے استعمال کیا جاتا ہے ٹھیک اسی طرح موبائل اور اس کے اسپیکر اور ہینڈز فری کو بھی ایسے ہی کپڑے سے صاف کرتے رہنا چاہئے۔

Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.