ہر بار اللّٰہ کی رحمت میرے ساتھ تھی ۔۔ جانیے بابر اعظم کی زندگی کے بارے میں چند سچ جو کم لوگ جانتے ہیں

image

ورلڈ ٹی20 میں پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم کی کپتانی اور بلے بازی کے چرچے دنیا بھر میں کیے جارہے ہیں۔

آج ہم آپ کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور کپتان بابر اعظم کی زندگی کے بارے میں وہ باتیں بتائیں گے، جنہیں کم لوگ جانتے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اس چمکتے دمکتے ستارے کپتان بابر اعظم 15 اکتوبر 1994 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ 27 سالہ بابر اعظم نے 13 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی۔

بابر اعظم کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ شروع ہی سے خاموش طبع اور سنجیدہ تھے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کو کرکٹ کا شوق شروع سے ہی تھا۔ جبکہ والدین پڑھائی پر توجہ دینے کا کہا کرتے تھے، اور اس وجہ سے کرکٹ کھیلنے کی اجازت بڑی مشکل سے ملا کرتی تھی۔ جس پر انہیں اکثر ڈانٹا بھی جاتا تھا۔

ایک انٹرویو میں ان کے والد کا کہنا تھا کہ میرے گھر کے حالات بہت برے تھے۔ میرے پاس دن میں ایک وقت کا کھانا ہوا کرتا تھا جو کہ میں بابر کو کھانے کیلئے دیا کرتا تھا۔ اور جب بابر مجھ سے پوچھتا تھا کہ کیا آپ نے کھانا کھایا آپ نے تو میں جھوٹ بول دیتا تھا۔

بابر اعظم کے گھر میں ان کے والد اعظم صدیقی جو کہ ایک سرکاری اسکول ان میں ٹیچر تھے۔ جبکہ بابر اعظم نے کہا تھا کہ میں نے اپنا پہلا بیٹ 1500 روپے کا لیا تھا جس کے پیسے میری والدہ نے دیے تھے۔ بابر اعظم کے دو بھائی اور ایک بہن ہیں۔ ان کے بھائی چھوٹے بھائی سفیر اعظم بھی کرکٹ کھیلتے ہیں۔ جبکہ ان دوسرے بھائی فیصل اعظم بزنس مین ہیں۔ اور ان کی بہن فریحہ پڑھ رہی ہیں۔

بابر اعظم کے شوق کو دیکھ کر والدین نے ان کا کرکٹ اکیڈمی میں داخلہ کروادیا، جہاں ان کے والد انہیں موٹر سائیکل پر اکیڈمی چھوڑنے جایا کرتے تھے۔ جبکہ زیادہ تر بابر روز 4 میل پیدل چل کر کرکٹ گراؤنڈ جایا کرتے تھے۔

مگر ان تمام مشکلات کے باوجود انہوں نے ہار نہیں مانی، اور اپنے کرکٹ سفر کا آغاز 2007 سے کیا۔ جہاں وہ گراؤنڈ میں گیند پڑا کرتے تھے۔

بابر اعظم کے مطابق 2007 سے 2010 تک کا سفر میرے لیے انتہائی مشکل ترین تھا۔ مگر ہر بار اللّٰہ کی رحمت میرے ساتھ تھی۔ بابر اعظم نے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز 2010 میں زرعی ترقیاتی بینک کیلئے کھیل کر کیا۔ جہاں انہوں نے 114 گیندوں پر 54 رنز بنائے تھے۔

بابر اعظم نے ون ڈے میں پہلا قدم 2015 پاکستان اور زمبابوے کے ہونے والے میچ میں رکھا۔ جہاں انہوں نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ البتہ انتھک محنت اور لگن کے ساتھ وہ پاکستان کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے سرفہرست بیٹسمینوں ہونے شمار کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے 21 اننگز میں 1000 سے زائد رنز بنائے۔ اور صرف 2 سال کے عرصے میں وہ پاکستان ٹیم کے اہم کھلاڑی بن کر ابھرے۔

بابر اعظم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے انہیں پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔ جس کے بعد آج بابر اعظم کا شمار دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں کیا جاتا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.