نہم و دہم جماعت کیلئے انرولمنٹ، رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

image

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2022 کیلئے انرولمنٹ /آن لائن انرولمنٹ،رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے اسکول سربراہان اور طلبہ سے کہا ہے کہ وہ 3 نومبر2021 سے17 دسمبر 2021 تک بغیر لیٹ فیس کے انرولمنٹ فارم متعلقہ سیکشن سے تصدیق کرانے کے بعد بورڈ کے کمرہ نمبر 4 میں جمع کرا سکتے ہیں جبکہ رجسٹریشن اور پرمیشن فارم بھی 3 نومبر سے 20 دسمبر 2021 تک نیشنل بینک، عسکری بینک، یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک، بورڈ آفس بوتھ میں جمع کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹراور سیکرٹری بورڈ کے نام پے آرڈر کے ذریعے انرولمنٹ فارم جمع کرائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام فارم متعلقہ سیکشن سے تصدیق ہونے کے بعد ہی جمع کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ شیڈول میں دی گئی انرولمنٹ، رجسٹریشن اور پرمیشن کے تاریخیں گزرنے کے بعدلیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.