کسی کو پیٹرول نہیں ملے گا ۔۔ کل مُلک بھر کے تمام پیٹرول پمپ بند رہیں گے، انتظامیہ کا اعلان
پیٹرول آج ہی بھروالیں کیونکہ کل پورے پاکستان میں کسی کو بھی پیٹرول نہیں ملے گا۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نےکل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ:
''
25 نومبر صبح 6 بجے سے کراچی، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں پیٹرول پمپس رات تک بند رہیں گے
کیونکہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے ہیں، ڈیلرمارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔
''
حکومت کی یقین دہانی پر ہم نے ہڑتال کی کال واپس لے لی تھی البتہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوں گے پیٹرول پمپ بند رہیں گے۔ دوسری جانب وہ پیٹرول پمپ جو پاکستان اسٹیٹ آئل کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہیں وہ کھلے رہیں گے۔