یہ میری پینسل نہیں دے رہا۔۔۔ پرائمری کلاس کا بچہ اپنے دوست کے کیخلاف شکایت کرنے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

image

بچپن میں ہم سب کے ساتھ ایسا ہوا ہوگا کہ اسکول میں پینسل گم یا چوری ہو جاتی تھیں یا پھر کسی دوست کو دے دیتے تھے،لیکن ہمارا ردعمل صرف اتنا ہوتا تھا کہ ہم نئی پینسل خرید لیا کرتے تھے۔ مگر ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرائمری کلاس کا بچہ پینسل واپس نہ ملنے پر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک ضلع میں موجود پولیس اہلکار اس وقت حیران رہ گئے، جب پرائمری کلاس میں پڑھنے والا بچہ اپنے ہم جماعت بچے کیخلاف مقدمہ درج کروانے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

آندھرا پردیش پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ پولیس والوں کو کہہ رہا ہے کہ اس کے کلاس فیلو نے پینسل لی تھی مگر واپس نہیں کی، جبکہ ویڈیو میں بچے کے ساتھ موجود دوست پیچھے کھڑے ہنس رہے ہیں۔

بعدازاں پولیس والوں نے دونوں بچوں میں صلح کروادی، تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ یہ ایک مثبت عمل ہے کہ بچوں کو پولیس پر اعتماد ہے کہ وہ ان کی مشکل کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.