پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی

image

پاکستان میں ایک تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو ملک میں ایک تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1028 روپے کی کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت 1 لاکھ پانچ ہزار 110 ہوگئی ہے۔

جبکہ زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 96350 ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 1794 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔

منگل کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بھی 48 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 176.20 سے کم ہو کر 175.72 روپے ہوگئی ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.