طاقتور بیٹری سے لیس، ویو کا نیا فون متعارف

image

ویو کمپنی کی جانب سے طاقتور بیٹری والا نیا فون وائے 55ایس کے نام سے متعارف کرادیا گیا ہے جو کہ ایک 5 جی فون ہے۔

اس فون کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فون چین میں فروحت کے لئے پیش کیا جاچکا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فون کے اہم فیچرز میں اسکی 6000 ایم اے ایچ بیٹری، یڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر اور  6.58 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن سپورٹ شامل ہے۔

واضح رہے کہ اس میں موجود بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ کے ساتھ  دی گئ ہے۔

اس میں موجود کیمرا سیٹ اپ میں مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو کیمرا موجود ہے، اسکے علاوہ 8 میگا پکسل کے ساتھ واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

ویو کا وائے 55 ایس فون 3 مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جو کہ چین میں 1699 یوآن (47 ہزار پاکستانی روپے) میں فروحت کیا جارہا ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.