پاکستان سپر لیگ کےموقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنیکا فیصلہ

image

کراچی میں 27 جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت ایک جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، پولیس اور پاکستان رینجرز کے افسران نے کمشنر کراچی کو پاکستان سپر لیگ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل مینجر ارشد خان نے کمشنر کو کراچی میں ہونے والے میچز کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ابھی تماشائیوں کی تعداد کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوا، توقع ہے کہ بدھ کو این سی او سی کے اجلاس میں غور ہوگا اور تماشائیوں کی تعداد کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسٹیڈیم کے اطراف اور راستوں کو سجایا جائے گا، پی ایس یل کے کھلاڑیوں کی تصاویر اور ان کے ایکشن کے کٹ آوٹس شاہراہ فیصل ضلع وسطی، ضلع ملیر اور ضلع جنوبی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں آویزاں کیے جائیں گے۔

ٹریفک دباؤ کے پیش نظر ٹریفک روانی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے اور صرف ضروری راستوں کو بند کیا جائے گا۔ یقینی بنایا جائے گا کہ اسٹیڈیم کے راستوں اور اطراف اسٹریٹ لائٹس نصب ہوں اور شاہرایں روشن رہیں۔

اجلاس میں جنوبی، شرقی اور ملیر کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی نے اجلاس کو نیشنل اسٹیڈیم انتظامیہ، ٹریفک پولیس، سیکیورٹی، بلدیاتی اور شہری اداروں کے ساتھ مختلف انتظامات سے متعلق انتظامات کے بارے میں رابطہ و تعاون کے سلسلے میں کیے جانے والے انتظامات اور کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

انھوں نے بتایا کہ متوقع تماشائیوں کے لیے پارکنگ کے لیے حکیم سعید گراؤنڈ، یونیورسٹی روڈ، غریب نواز گراؤنڈ میلینیم مال ڈالما اور نیشنل کوچنگ سینڑ پر پارکنگ کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ یہاں سے شٹل کے ذریعے تماشائیوں کو اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا، شٹل سروس میں سوار ہوتے وقت تماشائیوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ اپنا ٹکٹ اور نادرا کا ویکسینیشن کارڈ  انتظامیہ کو دکھائیں۔

اجلاس میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو ٹریفک مشکلات سے بچانے کے لیے کیے جانے والے متبادل ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر نے کہا کہ پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد کراچی کے لیے اعزاز کی بات ہے، قومی ایونٹ ہے، تمام متعلقہ ادارے اس کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

کمشنر نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور یقینی بنایا جائے کہ مبتادل ٹریفک انتظامات کی وجہ سے شہریوں کو دشواری نہ ہو۔

اجلاس کو متبادل ٹریفک انتظامات، اسٹریٹ لائٹس، بجلی کی فراہمی کے انتظامات، پارکنگ انتظامات، شٹل سروس کی فراہمی، صفائی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.