ٹیمبا باووما نے امید ظاہر کی ہے کہ کوئنٹن ڈی کوک کی ڈریسنگ روم میں واپسی اسکواڈ کیلئے مثبت ثابت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ و بھارت کے مابین ایک روزہ ون ڈے سیریز کا آغاز بدھ سے ہونے جارہا ہے۔دونوں اسکواڈ متوازن نظر آرہے ہیں۔ کپتان باووما کا کہنا ہے کہ ایک اضافی آل راؤنڈر اسکواڈ کا حصہ بن سکتا ہے۔جنوبی افریقن آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ٹیم کوئنی کی اسکواڈ میں واپسی کا خیر مقدم کرتی ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز بھارت سے سیریز کے خلاف اپنی واپسی کو ثابت کریں گے۔ان کی کمی ٹیم میں محسوس ہوئی مگر بطور ٹیم ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ یہ ان کے پاس اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ بھی اپنی واپسی کے حوالے سے بے انتہا پرجوش ہوں گے۔واضح رہے کہ وکٹ کیپر بلے باز گزشتہ 3 ہفتوں سے بیٹی کی پیدائش کے باعث چھٹیوں پر تھے۔یاد رہے اوپنر نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے کے بابت کرکٹ حلقوں کا کہنا تھا کہ لگ رہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے۔ Square Adsence 300X250