پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق

image

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 37 ہو گئی  ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 472 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 57 ہزار 669 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: 

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 9 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 619، پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499، اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557، بلوچستان میں 34 ہزار 744، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455 ہو گئی ہے۔

اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 091 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 709، خیبرپختونخوا 5 ہزار 965، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

 


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.