ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

image

انڈین ٹینس پلیئر اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیریئر کا آخری سیزن ہوگا۔ ثانیہ مرزا کی طرف سے یہ بیان آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ڈبلز میچ ہارنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اپنے کیریئر میں چھ گرینڈ سلیمز جیتنے والی ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی یوکرینی کھلاڑی نادیہ کیچنک بدھ کو پہلے راؤنڈ میں اپنا میچ ہار گئے ہیں۔

اپنے رٹائرمنٹ کے فیصلے پر روشنی ڈالتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ [انجری سے] ریکوری میں مجھے کافی وقت لگ رہا ہے، میں اپنے تین ساہ بیٹے کے ساتھ بہت زیادہ سفر کرکے اسے خطرے میں ڈال رہی ہوں، یہ تمام چیزیں ہیں جس کے بارے میں مجھے سوچنا پڑتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے دوران کے گھٹنے میں شدید تکلیف تھی۔

’میں یہ نہیں کہہ رہی کہ یہ آج کی ہار کی وجہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے میرا گھٹنا ریکوری میں زیادہ وقت لے رہا ہے میری عمر بڑھنے کی وجہ سے۔‘

ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ وہ 2022 کے سیزن کے آخر تک کھیلنا چاہتی ہیں لیکن اس سے آگے کھیلنا بہت مشکل ہے۔

واضح رہے تین ماہ پہلے ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر اور تین سالہ بیٹے کے ساتھ اپنی 35ویں سالگرہ منائی ہے۔

ان کی پاکستان کے سٹار کرکٹر شعیب ملک سے شادی کو 11 سال ہوچکے ہیں اور ان دونوں کے بیٹے کا نام ازہان ملک مرزا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.